کھیل

آصف آفریدی کی بیٹی بیمار، قومی کرکٹر کی دعاؤں کی اپیل

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف آفریدی نے اپنی بیٹی کی صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر آصف آفریدی نے ہسپتال کے بستر پر لیٹی اپنی ننھی پری کی تصویر شیئر کی۔

قومی کرکٹر نے تصویر کے کپشن میں لکھا کہ برائے مہربانی ہر کوئی میری بیٹی کی صحت یابی کے لئے دعا کرے۔

آصف آفریدی کے ٹوئٹ پر ملتان سلطانز سمیت قومی کرکٹرز سرفراز احمد، شان مسعود، حسن علی اور دیگر نے بچی کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button