بلوچستان

ایران سے پاکستان میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

کوئٹہ(آن لائن)ایران سے پاکستان میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں کورنا وائرس کی تشخیص کیلئے قائم قرنطینہ سینٹر میں زائرین کو رکھنے کی گنجائش ختم ہوچکی ہے ایران میں کورنا وائرس کی تشخیص کے بعد ایران سے اب تک 4225 پاکستانی آچکے ہیں جن میں3100 زائرین اور 11 25 مقامی تاجر اور عام لوگ شامل ہیںتفصیلات کے مطابق ایران میں کورنا وائرس کی تشخیص اور اموات کے بعد پاک ایران بارڈر کو بند کیا گیا تھا جنہیں بعد میں وقفے وقفے سے تاجروں اور زائرین کیلئے کھول دیا گیا ایران سے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز مزید 397 افراد ایران سے پاکستان میں داخل ہو ئے جن میں 287 زائرین، 110 مقامی تاجر اور عام لوگ شامل ہیںذرائع کے مطابق اب تک ایران سے 4225 پاکستانی آچکے ہیں جن میں 3100 زائرین اور 11 25 مقامی تاجر اور عام لوگ شامل ہیں ایران سے مزید آنے والوں کو تفتان سرحد پر قرنطینہ سینٹر میں رکھنے کی گنجاہش ختم ہے جس کے سبب مزید آنے والے زائرین کو کوئٹہ ہزار گنجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے نے گزشتہ روز گیارہ ٹن سامان بذریعہ جہاز اسلام آباد سے دالبندین پہنچایا گیا ہے سامان میں میں ہیوی جنریٹرمشین، طبی آلات، میڈیکل کٹس اور ادویات شامل ہیں ایران میں کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 23 فروری 2020 کو پاکستان نے زائرین اور دیگر مسافروں کو ہمسایہ ملک جانے سے روک دیا تھا اس ضمن میں سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی تھی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا گیا تھامحکمہ صحت نے پی ڈی ایم اے کی معاونت سے تفتان میں 100 بستروں پر مشتمل خیمہ ہسپتال بھی قائم کیا تھا اور موبائل دفتر بھی کام کررہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button