روسی اداکارہ اور ڈائریکٹر خلا میں عکس بندی کے لیے تیار
ماسکو( شوبز ڈیسک ) اگر یہ کامیاب ہوا تو روسی فلم کا عملہ ہالی ووڈ کی ایک فلم کے پراجیکٹ کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ روس کی 37 سالہ اداکارہ یولیا پیری سلڈ اور 38 سال کے فلم ڈائریکٹر کلم شیپنکو سابق سوویت ملک قازقستان میں بیکانور خلائی مرکز سے روانہ ہوں گے ۔خلا میں جانے والی ٹیم کی سربراہی تجربہ کار خلاباز اینٹون شکیپرایو کریں گے ۔ یہ عملہ ‘دی چیلنج’ نامی فلم کیلئے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں 12دن گزارے گا۔فلم کی کہانی اور بجٹ کو اب تک منظرِ عام پر نہیں لایا گیا تھا۔روسی خلائی ایجنسی روس کوسموس نے بتایا ہے کہ یہ ایک خاتون سرجن کی کہانی ہے جنہیں ایک خلاباز کو بچانے کیلئے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن بھیجا جاتا ہے ۔