• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

حکومت بلوچستان کا اپریل کے پہلے ہفتے میں کوئٹہ پر یمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کردیا

web desk by web desk
March 6, 2020
in بلوچستان, کھیل
0
حکومت بلوچستان کا اپریل کے پہلے ہفتے میں کوئٹہ پر یمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کردیا

کوئٹہ (این این آئی) حکومت بلوچستان کا اپریل کے پہلے ہفتے میں کوئٹہ پر یمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کردیا ،ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں فرنچائز کے ذریعے حصہ لیں گی،صوبے بھر سے گریڈ 1 ،گریڈ 2،ایکس ریجن کھیلنے والے کھلاڑیوں اور پی سی بی کے تربیت یافتہ ایمپائرز ، عملے کو موقع فراہم کیا جائیگا، یہ بات سیکرٹری کھیل و امور نوجوانانب بلوچستان عمران گچکی نے جمعہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں صدر کوئٹہ پریس کلب رضاالرحمن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کوئٹہ پریمیئر لیگ میں بلوچستان کے نظر انداز شدہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو موقع فراہم کریگی کہ وہ اپنے فن کا مظاہر ہ کریں ،ٹورنامنٹ میں16فرنچائزز حصہ لیںگی جنہیں مختلف اسپانسرز کی معاونت حاصل ہوگی ،انہوں نے کہاکہ صوبے کے گریڈ1،گریڈ2، سابقہ ریجن، انڈر 19سمیت دیگر باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا جائیگا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھا اور منوا سکیں ،لیگ اپریل کے پہلے ہفتے میں شروع ہو کر رمضان سے قبل ختم ہوگی ٹونامنٹ کے میچز بگٹی اسٹیڈیم ، بولان کرکٹ گرائونڈ سمیت تین مختلف وینیوز پر ہونگے ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے جلد ہی اعلیٰ سطح اجلاس بھی ہوگا جس کے بعد باقاعدہ تقریب میں ٹونامنٹ کی نقاب کشائی کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جائے اس حوالے سے بلوچستان کے صحافیوں کا بھی اہم کردار ہے کہ وہ پرنٹ وا لیکٹرنک میڈیا میں ٹورنامنٹ کو بہترین کوریج دیں، اس موقع پر صدر پر یس کلب رضاالرحمن نے انہیں صحافیوںکی جانب سے مکمل تعاون اور ٹورنامنٹ کی کوریج کی یقین دہانی کروائی

Previous Post

گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے وزیراعلیٰ سید سندھ کی ملاقات

Next Post

روزنامہ شال2020 -03-07

Next Post

روزنامہ شال2020 -03-07

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.