
سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم بارش کی مہربانی سے فائنل میں پہنچ گئی۔سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے تھا مگر بارش کے سبب میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا اور بھارتی ٹیم نے گروپ میچز کی کارکردگی کی بنیاد پر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔بھارتی ویمن ٹیم نے ایونٹ میں اپنے چاروں گروپ میچز میں کامیابی حاصل کر رکھی تھی اور اسی بنیاد پر ٹیم کے فائنل کھیلنے کی راہ ہموار ہوئی۔



