• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

شام میں فوجی کارروائی کا معاملہ، ترک پارلیمنٹ میں مکے چل گئے

web desk by web desk
March 5, 2020
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
شام میں فوجی کارروائی کا معاملہ، ترک پارلیمنٹ میں مکے چل گئے

انقرہ(این این آئی)شام میں فوجی کارروائی کے معاملے پر ترک پارلیمنٹ میں مکے چل گئے، اپوزیشن لیڈر نے صدر رجب طیب اردوان پر شام میں ہلاک ترک فوجیوں کی بے توقیری کا الزام لگادیا ہے اور کہاہے کہ اردوان کے اپنے بچوں نے فوج میں طویل سروس نہیں کی جبکہ ترک شہریوں کے بچوں کو شام میں لڑنے بھیجا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک پارلیمنٹ میں ہوئے اس جھگڑے میں اراکین بنچوں پر چڑھ گئے اور ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی، شام میں فوجی کارروائی کے معاملے پر یہ لڑائی اس قدر شدید تھی کہ بعض اراکین پارلیمنٹ فرش پر گر پڑے۔شام کے علاقے ادلب میں ترک فوج کی کارروائی کے آغاز سے اب تک 59 ترک فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، یہ کارروائی حکومت شام کی جانب سے 34ترک فوجیوں کو پچھلے ہفتے ہلاک کرنے کے جواب میں کی گئی تھی۔پارلیمنٹ کے اسپیکر مصطفیٰ نے اپوزیشن کے بیان کی مذمت کی اور پراسیکیوٹر نے صدر کی مبینہ بے عزتی کرنے کے الزام میں متعلقہ رکن پارلیمنٹ کے خلاف تحقیقات شروع کردی ۔پارلیمنٹ میں جھگڑے سے پہلے اپنی پارٹی کے اراکین سے خطاب میں صدر اردوان نے شام کے شمال مغربی صوبے میں ترک فوجی مداخلت کے معاملے پر اپوزیشن کی تنقید مسترد کردی تھی اور اپوزیشن پر انتہائی گری ہوئی حرکتیں کرنے اور سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Previous Post

ہر عورت چھ بچے پیدا کرے،صدروینزویلا کی اپنے ملک کی خواتین سے اپیل

Next Post

اداکارہ نادیہ علی نے اپنا وزن کم کرلیا

Next Post
اداکارہ نادیہ علی نے اپنا وزن کم کرلیا

اداکارہ نادیہ علی نے اپنا وزن کم کرلیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.