اہم خبریںپاکستان

ملک میں بجلی کی طلب 23527 اور پیداوار 25 ہزار میگاواٹ ہے، وزارت توانائی

اسلام آباد:  وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب 23527 اور پیداوار 25 ہزار میگاواٹ ہے۔ ہفتہ کو ترجمان وزارت توانائی نے کہا کہ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے بجلی کی طلب و رسد کی صورتحال کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 23527 میگاواٹ تھی اور بجلی کی پیداوار 25 ہزار میگاواٹ ہے جب کہ تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق سسٹم سے بجلی لے رہی ہیں۔ دوسری جانب شہر قائد میں وزارت توانائی کے دعوے کے برعکس بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں 3 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری شدید پریشانی کاشکار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button