اہم خبریںپاکستان

کوشش ہے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے ساتھ روزگا ربھی چلتا رہے، اسد عمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات ترجیح ہیں، کوشش ہے وبا کا پھیلاؤ روکنے کے ساتھ روزگا ربھی چلتا رہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، اگر احتیاط نہ کی تو پھر سزا ملے گی، وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے سپیشلائزڈ ہسپتال قائم کیا۔ انہوں نے کہا طبی عملے نے قومی جذبے کے تحت کورونا کا مقابلہ کیا، طبی استعداد کار میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، عوام نے مشکل حالات میں ملک کیلئے پر خلوص جذبے سے کام کیا، ایس او پیز پر عمل ہوگا تو کاروبار بھی چلے گا اور لوگ بھی صحت مند رہیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button