اہم خبریںشوبز

’’بائی سیکسوئیل‘‘ کا اعتراف، امریکی حسینہ پر مذہبی پریڈ میں شرکت پر پابندی

نیویارک (این این آئی)امریکی شہر نیویارک کے نواحی علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں رواں برس ہونے والا مقابلہ حسن جیتنے والی 23 سالہ دوشیزہ کی جانب سے خود کو ’بائی سیکسوئیل‘ ظاہر کیے جانے کے بعد ان پر ہر سال منعقد ہونے والی ایک مذہبی پریڈ میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔23 سالہ دوشیزہ میڈیسن انستالا نے گزشتہ ماہ فروری کے آخر میں ٹرانس جینڈر افراد سے اظہار یکجہتی کے طور پر خود کو ’بائی سیکسوئیل‘ ظاہر کیا تھا۔خیال رہے کہ ’بائی سیکسوئیل‘ اس شخص کو کہتے ہیں جو جنسی طور پر دونوں جنسوں یعنی مرد و خواتین میں یکساں طور پر دلچسپی رکھتا ہو اور ایسے افراد کو امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں تاحال متنازع جنسی رجحانات والے افراد کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔23 سالہ دوشیزہ نے یورپی و امریکی ممالک میں ہر سال مارچ میں ہونے والی مذہبی پریڈ ’سینٹ پیٹرس ڈے‘ کے نیویارک میں انعقاد سے ایک دن قبل ہی خود کو ’بائی سیکسوئیل‘ ظاہر کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button