دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 69ہزار سے تجاوز کرگئی

بیجنگ: جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ اعدادوشمار 3 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ 69ہزار739 ہو گئی ہے۔امریکہ 27لاکھ 39ہزار 879 مصدقہ کیسز کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ برازیل 14لاکھ 96ہزار 858مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور روس6لاکھ 60 ہزار231 مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔بھارت میں 6لاکھ 25 ہزار 544 مصدقہ کیسز ہیں، پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2لاکھ 92ہزار 4 جبکہ برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2لاکھ 85ہزار 268 تک پہنچ گئی ہے ۔چلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2لاکھ 84 ہزار 541اور سپین میں 2لاکھ 50ہزار103 مصدقہ کیسز اور اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2لاکھ 40 ہزار 961 تک پہنچ گئی ہے ۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 85ہزار278 تک پہنچ گئی ہے۔




