اہم خبریںبین الاقوامی

ترکی کا شام میں آپریشن سپرنگ شیلڈ،19شامی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

انقرہ /دمشق لندن (این این آئی )برطانیہ سے تعلق رکھنے والی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہاہے کہ ترکی کی جانب سے شام کے صوبہ ادلب میں کیے گئے تازہ ڈرون حملوں میں کم از کم 19 شامی فوجی ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنظیم نے ایک بیان میں کہاکہ ان ڈرون حملوں میں ایک فوجی کانوائے اور ایک آرمی بیس کو نشانہ بنایا گیا، سیرین ابزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہاکہ7 فروری سے اب تک 74 شامی فوجی اور دمشق نواز جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔شام میں کشیدہ حالات اور اس کے تناظر میں پیش آئے حالیہ واقعات نے ترکی اور روس کے تعلقات کو کشیدہ کیا ہے۔ آئندہ ہفتے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔ دوسری جانب شام نے دعویٰ کیا کہ ان کی افواج نے ترکی کے تین ڈرون مار گرائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button