اہم خبریںبین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر، بھارتی جارحیت میں تیزی، مزید 2کشمیری نوجوان شہید

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر کے ضلع سوپوراوررجوری میں سرچ آپریشن کی آڑمیں ایک بارپھر2کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا گیا ہے،ماہ جون میں بھارتی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے54کشمیریوں کو شہید ،29کو فائرنگ، چھروں اور آنسو گیس سے زخمی کیا،قابض بھارتی فورسز کے 567نام نہاد سرچ آپریشن میں 82افراد کوگرفتارکیا ،3خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع سوپوراور راجوڑی میں ایک بار بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کی آڑمیں 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ ضلع سوپورمیں قابض بھارتی فورسزنے فائرنگ کرکے شہری کواسکے تین سالہ بیٹے کے سامنے بے دردی سے شہید کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ جون کے مہینے میں بھارتی فورسز نے مختلف سرچ آپریشنز کے دوران 54 کشمیریوں کو شہید کیا اورپرامن مظاہروں کے دوران 29 شہری بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ، چھروں اور آنسو گیس سے زخمی ہوئے۔قابض بھارتی فورسزکی جانب سے 567 نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے 82 افراد کوگرفتارکیا گیا، جن میں ایک عمر رسیدہ خاتون بھی شامل تھی جب کہ 3 خواتین سے جنسی طور پر ہراساں بھی کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button