موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس: سی سی پی او لاہور آج دوپہر ایک بجے طلب

لاہور:   لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے خاتون زیادتی کیس میں سی سی پی او لاہور کو دوپہر ایک بجے عدالت طلب کرلیا۔ عدالت نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے پر خاتون زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔…

لاکھوں بچوں کو سکول واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:   وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے لاکھوں بچوں کو سکول واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ان کی ترجیح اور اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہر بچہ حصولِ علم کیلئے بحفاظت سکول جاسکے، ہم نے سکولوں میں تدریسی…

افغان مفاہمتی عمل: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

افغان مفاہمتی عمل کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد آج  پیر کے روز اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد دورہ پاکستان کے دوران اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں افغان امن عمل کے اگلے…

میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

نیب چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ وائٹ کالر کرائمز اور میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکرگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے آپریشن، پراسیکیوشن، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، ٹریننگ…

جماعت اسلامی کا سانحہ موٹروے کیخلاف احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سانحہ موٹروے کے خلاف  17 ستمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔ منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موٹروے پر خاتون پر ظلم ہوا، حکومت کے نمائندے غیر ذمہ…

اب تو ملک میں خاتون کی عزت بھی محفوظ نہیں، فضل الرحمٰن

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اب تو ملک میں عام خاتون کی عزت بھی محفوظ نہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے حکمران اتحاد میں شامل ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ان کی رہائشگاہ پر عیادت اور بعد میں میڈیا سے…

بلوچستان کی ترقی وفاق کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہےکہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ کوئٹہ میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، چیف…

بلوچستان حکومت کا مجید اچکزئی کی بریت کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ

حکومت بلوچستان نے سارجنٹ قتل کیس میں سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومتِ بلوچستان عبدالمجید اچکزئی کے کیس میں اپیل میں جارہی ہے۔ لیاقت شاہوانی…

سی پیک کے مغربی روٹ سے کوئٹہ اور اسلام آباد کا فاصلہ 5 گھنٹے کم ہو گا، لیاقت شاہوانی

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ حکومت نے سی پیک کے مغربی روٹ کو ترجیح دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ مغربی روٹ سے کوئٹہ اور اسلام آباد کا فاصلہ 5 گھنٹے کم ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر اور مکران ڈویژن کی ترقی سے…

غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 12 تارکین گرفتار

دالبندین کے نواحی علاقے میں لیویز فورس نے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 12 تارکین کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمدجاوید ڈومکی کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران پدگ چیک پوسٹ پر ایک ٹرک کو روک…