کراچی میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش، نظام زندگی معطل

کراچی کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش ضلع جنوبی میں صدر کے علاقے میں 217 ملی میٹر ہوئی۔ پی اے ایف بیس مسرور میں 204 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی…

گال ٹیسٹ: دوسرے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 7 کھلاڑی آوٹ

پاکستان اور سری لنکا کے مابین گال ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنالیے۔ پاکستان کو ابھی بھی ایک سو ستاسی رنز ٹریل کرنا باقی رہ گیا ہے، سلمان علی آغا 126 گیندوں پر 62 رنز بناکر…

کوچ کے بغیر ایتھلیٹس کو کامن ویلتھ گیمز میں بھیجنے پر فیڈریشن کا اعتراض

کوچ کے بغیر ایتھلیٹس کو کامن ویلتھ گیمز میں بھیجنے پر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے اعتراض کردیا۔ صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی کے مطابق ارشد ندیم سمیت تینوں ایتھلیٹس کے ساتھ نہ ہی کوچ اور نہ آفیشل دستیاب ہو گا، میڈلز کی…

میانمار: فوجی بغاوت کے 4 مخالفین کو سزائے موت

میانمار کی فوجی حکومت نے نوبل امن انعام یافتہ آنگ سان سوچی کے قریبی ساتھی سمیت بغاوت مخالف چار کارکنوں کو پھانسی دے دی ہے جس پر ملک بڑے پیمانے پر مذمت اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ میانمار کے سرکاری اخبار گلوبل نیو لائٹ نے پیر کو…

بھارت: آتش بازی فیکٹری میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بھارت میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے علاقے چھپرا میں دھماکے کے بعد پوری عمارت تباہ ہوگئی اور چاروں طرف چیخ وپکار اور افراتفری مچ گئی، ملبے میں…

یہ نہیں ہوسکتا 3 ججز ملکی تقدیر کا فیصلہ کریں، اس بینچ سے انصاف کی امید نہیں، حکومت

 اسلام آباد: حکمران اتحاد کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیس میں فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 3 ججز ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں۔ حکمران اتحاد کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراعلیٰ…

تاجروں پر ظالمانہ سیلز ٹیکس فوری ختم کیا جائے، حافظ نعیم

 کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں پر ظالمانہ سیلز ٹیکس فوری ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تاجروں کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتی ہے کہ جب تک سیلز ٹیکس کے الیکٹرک کے بلوں سے الگ نہیں کیا…

ملک و قوم کیساتھ کوئی اور چالاکی تو نہیں رہ گئی، ثمینہ پیرزادہ حکومت پر برہم

سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے پنجاب میں حکومت سازی کا عمل کھٹائی میں پڑنے پر حکومت کا نام لیے بغیر کڑی تنقید کی۔   معروف اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ سوشل میڈیا پر اپنے سیاسی رجحانات پر کھل کر گفتگو کرتی ہیں۔ وہ تحریک انصاف اور عمران…

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنالیا

 کراچی: حال ہی میں پُراسرار انداز میں  انتقال کرجانے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اب ٹوئٹر پر بھی اکاؤنٹ بنالیا۔ مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ٹوئٹر جوائن کرنے…

اداکارہ عائزہ خان نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

 کراچی: پاکستان کی خوبرو اداکارہ اور ڈرامہ سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ سے مقبولیت کی انتہا کو چھونے والی عائزہ خان انسٹاگرام پر 12 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں۔ اداکارہ نے ایک کروڑ بیس لاکھ فالوورز حاصل کرکے اپنا…