سوئی سدرن گیس کمپنی کی 24 انچ قطر پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل
کوئٹہ : سوئی سدرن گیس کمپنی کی 24 انچ قطر پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل ہوگیا، 12 انچ قطر سے گیس 24انچ قطر لائن میں منتقل کرنے کا سلسلہ شروع،تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی بی بی نانی بولان کے مقام پر 24انچ اور12 انچ قطر کی پائپ لائنیں بہہ گئی تھیں جس کے باعث کوئٹہ سمیت قلات ، مستونگ، پشین، زیارت کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی تھی
تاہم پہلے مرحلے میں گیس کمپنی نے 12انچ لائن جزوی بحال کردی تھی تاہم دو ماہ کے طویل عرصے بعد 24 انچ قطر کی لائن بھی بحال کردی گئی ہے،گیس کمپنی کی ٹرانسمیشن کی ٹیمیں 24 انچ کی لائن کا کلیئرنس کا عمل کررہی ہیں، آج سے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں گیس کا پریشر بہتر ہونے کا امکان ہے، گیس کمپنی ذرائع نے بتایا کہ مرمت میں تاخیر کی وجہ 24 انچ لائن کا روٹ تبدیل کرنا تھا تاکہ آئندہ سیلابی ریلے میں لائن کو نقصان نہ پہنچے۔