بھارتی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا بیان ’’غیر منصفانہ‘‘ ہے، وسیم اکرم

0 37

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے سیکریٹری جے شاہ کے ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے بیان پر ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ ایسا بیان دینا چاہتے تھے تو انہیں کم از کم چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کو فون کرکے بات چیت کرنی چاہیئے تھی، جے شاہ کا بیان ’’غیر منصفانہ‘‘ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.