یوکرین جنگ میں ایرانی فوجی ماہرین براہ راست شریک ہیں، امریکا
امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں روس کی مدد کیلئے ایرانی فوجی ماہرین کریمیا میں موجود ہیں۔
وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ ایران نے اپنے فوجی ماہرین کو روس کی مدد کیلئے یوکرین بھیجا ہے اور وہ جنگ میں روس کی براہ راست مدد کررہے ہیں۔
جان کربی نے کہا کہ ایرانی ملٹری ماہرین کی ایک مختصر تعداد ڈرون حملوں کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے کیلئے کریمیا میں موجود ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ تہران یوکرین کی جنگ میں براہ راست شریک ہوچکا ہے اور روس کو اسلحہ کی فراہمی بھی کررہا ہے جو شہریوں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ روس نے گزشتہ دنوں یوکرین کے دارالحکومت میں کامیکیز ڈرون طیاروں سے حملے کیے تھے جو اس نے ایران سے خریدے تھے۔