جسٹس اطہر من اللہ سمیت 4 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کیلیے اجلاس طلب

0 52

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے اعلیٰ عدلیہ میں چار جج صاحبان کی تعیناتیوں کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔

 جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت ہوگا، جس میں  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید ،  سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس سید حسن اظہر رضوی کو بطور جج سپریم کورٹ تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا، علاوہ ازیں جسٹس شفیع صدیقی کو بطور جج سپریم کورٹ تعینات کرنے پر غور ہوگا۔

واضح رہے اس وقت سپریم کورٹ میں پانچ جج صاحبان کی آسامیاں خالی ہیں، اس حوالے سے تین سینئر جج صاحبان چیف جسٹس کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.