ميتھيو ہيڈن نے شاہین آفریدی کا نیا نام رکھ دیا

0 48

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور ميتھيو ہيڈن نے شاہين آفريدی کا نیا نام رکھ دیا۔

آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کی نیٹ پریکٹس کے دوران میتھیو ہیڈن قومی کرکٹرز کیساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئے جس کی ویڈیو پی سی بی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ شاہین آفریدی بہترین باؤلر ہیں، میں انہیں ’پریمیم‘ کا نام دیتا ہوں۔

بولنگ سیشن کے دوران میتھیو ہیڈن نے شاہین آفریدی کو گفتگو کے لیے بلایا اور شاہین سے پوچھا کہ میں تمہیں کس نئے نام سے پکاروں؟ جس پر فاسٹ باؤلر نے کہا ’پریمیم‘۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یہاں باؤنس بہت اچھی ہے، دو ماہ بعد انہوں نے دوبارہ باولنگ شروع کی ہے اور یہاں کافی انجوائے کررہے ہیں۔

میتھیو ہیڈن نیٹ پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے نظر آئے اور انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

میتھیو ہیڈن نے کہا بابراعظم دلکش اسٹروکس کھیلنے والے بيٹسمين ہيں اور وہ بابراعظم کا شمار اس وقت دنيا کے بہترين بيٹرز ميں کرتے ہيں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.