میگھن مارکل بھی ایرانی خواتین کی حمایت میں سامنے آگئیں

0 38

برطانوی شاہی خاندان کی دوسری بہو ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل بھی ایرانی خواتین کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ انہوں نے ’’زن زندگی آزادی‘‘ (خواتین کی زندگی کی آزادی) کے نعرے والی ٹی شرٹ پہن کر ایک تقریب میں شرکت کی۔

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے ایران میں خواتین کے مظاہروں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ’’زن زندگی آزادی‘‘ کے نعرے والی ٹی شرٹ پہن کر فارسی میں ’’خواتین کی زندگی کی آزادی‘‘ کی حمایت کی ہے۔

مارکل نے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار امریکا کے شہر لاس اینجلس میں پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم ”Spotify“ کے زیر اہتمام ایک پارٹی کے دوران کیا۔

میگھن نے جو شرٹ پہنی تھی اس پر کینیڈا کے  ورلڈ ڈیزائن برانڈ کے دستخط موجود ہیں۔ فی الحال یہ شرٹ برانڈ کی ویب سائٹ پر 28.22 ڈالر کی قیمت میں ”مہسا امینی“ کے نام سے ڈیزائن فروخت کیلئے دستیاب ہے۔ ویب سائٹ پر موجود اس کے ڈیزائن سفید اور سیاہ رنگ میں مختلف ڈیزائن کے ساتھ موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس شرٹ کے ساتھ ڈچز آف سسیکس کی تصویر ماندانہ ڈیانی کے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کی گئی تھی۔ ماندانا آرچ ویل کی صدر ہیں جو میگھن مارکل نے اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ساتھ مل کر قائم کی تھی۔ تصویر میں میگھن کے ساتھ ماندانا ڈیانی اور ایشلے ممتاہینی بھی نظر آرہی ہیں، دونوں خواتین ایرانی نژاد ہیں۔

تصویر کے ساتھ ماندانا کا ایک پیغام بھی تھا ’’خواتین، زندگی، آزادی، ہمیں مہسا امینی کی موت کے بعد سے گذشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف طریقوں سے سپورٹ کیا گیا ہے، میں میگھن اور میری ایرانی ساتھی ایشلے جیسی شاندار خواتین کے ساتھ کام کرنے پر بہت شکر گزار ہوں۔ ہماری زندگی کی سب سے اہم حقوق نسواں تحریکوں میں سے یہ ایک تحریک ہے‘‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.