تھائی سفارتخانے کے تحت سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ گالا

0 37

اسلام آباد میں تھائی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ گالا کا انعقاد کیا گیا، جس میں روایتی تھائی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں رویال تھائی ایمبیسی کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ گالا کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران تھائی فنکاروں نے اپنے روایتی رقص کا مظاہرہ کیا، فنکاروں میں لڑکیاں اور کمسن بچیاں بھی شامل تھیں جنہوں نے خوبصورت رنگوں والے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.