اہم خبریںکھیل

سیناریو بیسڈ میچ میں قومی بالرز کی بیٹرز کیخلاف حکمرانی

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے گئے سیناریو بیسڈ میچ میں قومی بالرز نے بیٹرز پر اپنی حکمرانی ثابت کردی جب قابل بھروسہ بابر اعظم اور محمد رضوان ناکامی کا شکار ہو گئے تاہم محمد حفیظ نے عمدہ بیٹنگ کا مطاہرہ کیا۔ایل سی سی اے گراؤنڈ میں قومی کرکٹ ٹیم نے روایتی انداز سے جسمانی ورزشوں اور مختلف ڈرلز کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز کیا جس کے بعد کوچز کی جانب سے بیٹرز اور بالرز کو مختلف اہداف دے کر میدان میں اتارا گیا مگر دونوں سیشنز کے دوران بالرز کا پلہ بھاری رہا جنہوں نے ٹاپ آرڈر کے علاوہ مڈل آرڈر بیٹرز کو بھی مطلوبہ ہدف تک رسائی کا موقع نہیں دیا۔پہلے سیشن کے دوران ٹاپ آرڈر بیٹرز کو پندرہ اوورز میں 150رنز کا ہدف دیا گیا مگر بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناکامی کے بعد محمد حفیظ کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود شاہین آفریدی،حسن علی،عماد وسیم،شاداب خان اور حارث رؤف کیخلاف 106 رنز بنائے جا سکے ۔دوسرے سیشن میں مڈل آرڈر کے بیٹرز بھی بارہ اوورز میں 110رنز بنانے میں ناکام رہے اور عماد وسیم کے علاوہ محمد حفیظ کی بہتر بیٹنگ کے باوجود شاہنواز ڈاہانی،محمد وسیم جونیئر،عثمان قادر اور محمد نواز کیخلاف 100رنز کا حصول ممکن ہو سکا۔پاکستانی کھلاڑیوں کو آج آرام کا موقع دیا گیا ہے جبکہ وہ کل دوسرے سیناریو بیسڈ میچ میں شریک ہوں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button