بھارت کیخلاف جیت کیلئے مستقل مزاجی ضروری : جاوید میانداد
کراچی ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کا لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی سکواڈ کو مفید مشورے دئیے ۔ گزشتہ روز اپنے یو ٹیوب چینل پر جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا ضروری نہیں پرفارمنس دینے والا ہی اچھا کھیلے لیکن جیت کے لئے ایک ٹیم کی حیثیت سے کھیلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جیت کے لئے مستقل مزاجی ضروری ہے جب دو ٹیمیں آمنے سامنے ہوتی ہیں تو کسی ایک کی جیت ہوتی ہے ۔ کرکٹ اور پیسے دو الگ بات ہے ۔ پاکستان سب سے پہلے اور کرکٹ ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے ۔ لیجنڈری بیٹسمین کا کہنا تھا کہ کھیلنے والے چیئرمین پی سی بی نہیں کھلاڑی ہیں جب اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو پیسہ بھی آئے گا۔