دوسرا سیمی فائنل؛ انگلینڈ کی بھارت کو 10 وکٹوں سے شرمناک شکست

0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ذلت آمیز شکست دے دی۔

انگلینڈ نے بھارت کا 169 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 4 اوورز پہلے حاصل کرلیا، انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے 49 گیندوں پر 80 اور الیکس ہیلز نے 47 گیندیں کھیل کر 86 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

بھارت کی اوپننگ جوڑی کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے ہی اوور میں کے ایل راہول 5 رنز بناکر کرس ووکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ویرات کوہلی بیٹنگ کیلئے آئے۔

9 ویں اوور میں کپتان روہت شرما 27 رنز بناکر کرس جورڈن کا شکار بنے، 12 ویں اوور میں 75 کے مجموعی اسکور پر عادل رشید نے سوریا کمار یادیو کو چلتا کیا جنہوں نے 10 گیندیں کھیل کر 14 رنز بنائے، 18 ویں اوور میں ویرات کوہلی 50 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ 19 ویں اوور میں رشب پنت 6 رنز بناکر رن آوٹ ہوئے، آخری گیند پر ہارڈک پانڈیا اسٹمپ ہوگئے، انہون نے 33 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.