بھارت کی شکست پر وزیراعظم شہباز شریف کا دلچسپ ٹوئٹ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست پر وزیر اعطم شہباز شریف کا بھی ردعمل آگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی شکست پر ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرہ کرکے 2021 کے پاک بھارت میچ کی یاد تازہ کردی۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا تو اس اتوار 152/0 کا مقابلہ 170/0 سے ہوگا، واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہراکر اسکا غرور خاک میں ملادیا تھا۔