بلوچستان میں تعلیم عام کرنا ہمارامقصد ہے ، آغا حسن بلوچ

دشت : گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلی جیو اتحاد کالونی کوئٹہ کے پرنسیپل اور دیگر اساتذہ کرام نیبی این پی کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی آغا حسن بلوچ کا استقبال کیا۔اسکول کے بچوں نے انہیں سلامی پیش کی اور انہیں پھول پیش کیے۔معزز مہمان نے اسکول ہذا کے کلاسوں کا معائنہ کیا۔اور طلبا سے سوالات پوچھے۔ انہوں نے اساتذہ کی محنت کو سراہا اس موقع پرپرنسیپل سعید طارق بلوچ اور جی ٹی اے کوئٹہ کے نائب صدر اختر شہاب نے معزز مہمان کو سکول میں اسٹاف کی کمی اور دیگر مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔جوکہ انہوں نے سکول کے مسائل حل کرنے کی یقین دہائی کراتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد بلوچستان میں تعلیم عام کرنا ہے۔انہوں نے کہااستاد کا معاشرے میں بہت بڑا مقام ہیاستاد بچوں کو تعلیم و تربیت دیکرمعاشرے کے مفید شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اچھے معاشرے کی تعمیر وترقی میں استاد کا بڑا کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ علم کے بغیر انسان صحیح معنوں میں انسان ہی نہیں کہلا سکتا۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل سعید طارق بلوچ نے ایم این اے آغا حسن بلوچ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر سکول ہذا کا دودہ کر کے اساتذہ اور طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔

