کورونا کے وار میں کمی، 24 گھنٹے کے دوران 1212 نئے مریضوں کا اضافہ

0 31

اسلام آباد  :  کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 986 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار 868 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 212 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار 139، سندھ میں 4 لاکھ 61 ہزار 258، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 12، بلوچستان میں 33 ہزار 4، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 338، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 839 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 278 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.