نئے ڈی جی آئی ایس آئی کو مبارک، موصوف نے ملک کے دفاع کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیاہے ، نور محمد دمڑ

0 28

کوئٹہ : بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای/ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی پرمبارکباد پیش کرتے ہیں موصوف نے ہمیشہ ملک کے دفاع کیلئے ہراول دستے کاکردار ادا کیا ہے،دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ملک کے اعلیٰ انٹیلی جنس ادارہ کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ندیم انجم نے بلوچستان میں بطور آئی جی ایف سی بلوچستان، کمانڈنٹ سٹاف کالج کوئٹہ میں بھی اپنے خدمات سرانجام دے چکے ہے اور بلوچستان میں قیام امن اور ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ آئی ایس آئی اعلیٰ انٹیلی جنس ادارہ ہے دشمن کے مذموم عزائم کو شکست دے گا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ڈی جی آئی ایس آئی وسیع تجربے اور پیشہ وارانہ مہارت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔دریں اثناء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ سے سول سیکرٹریٹ بی اے پی ضلع زیارت کے ضلعی صدر عبدالستار کاکڑ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی وفد نے صوبائی وزیر کو ضلع زیارت میں جاری ترقی منصوبوں سمیت علاقائی صورتحال حال پر تبادلہ خیال کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے پارٹی عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حلقے کے تمام بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہرفوم پرکوشا ہے انہوں نے کہاکہ حلقے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.