’’ہم آپ کو یادکرینگے ‘‘،عمرشریف کے جانے پرفنکار اداس

0 40

کراچی ( سٹاف رپورٹر) لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کے فنکار اداس ہوگئے ۔ سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ عمر شریف کے انتقال سے فن کا ایک باب ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا ۔اداکارہ سلومی نے کہا کہ عمر شریف کے ساتھ بہت یادیں وابستہ ہیں۔ ندیم بیگ اورسید نور کاکہناتھاکہ عمر شریف جیسا اداکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے ۔ شکیل صدیقی نے کہا کہ آج کامیڈی کا بادشاہ دنیا سے چلا گیا ،عمر شریف جہاں کھڑے ہو جاتے تھے وہیں میلہ لگ جاتا تھا۔ بشری انصاری، ذوالقرنین حیدر، بہروز سبزواری، اسماعیل تارانے کہا کہ عمر شریف فن کی جن بلندیوں پر تھے ان کے لئے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔ طلعت حسین اوراقبال لطیف نے کہا کہ عمر شریف کامیڈی کے بے تاج بادشاہ تھے اور کسی فنکار کا ان سے موازنہ نہیں ،وہ دل کے بھی بادشاہ تھے ۔ قوی خان نے کہا کہ انہیں معلوم تھاکہ کس وقت کیا کہنا ہے ۔ سہیل احمداورشہزاد رضا نے کہا کہ جب بھی کامیڈی اداکاری کی تاریخ لکھی جائے گی وہ عمر شریف کے ذکر کے بغیر ادھوری ہو گی ۔ ہمایوں سعید نے کہاکہ وہ بلا شبہ حتمی کامیڈی کنگ تھے ، عمر بھائی!ہم آپ کو یاد کرینگے ۔ عائشہ عمر،میرااورعدنان صدیقی نے کہاآج ہم نے عظیم لوگوں میں سے ایک شخص کو کھو دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.