
لاہور : عائزہ خان نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اس پراجیکٹ میں بھی اپنے کیرئیر کا منفردکردار اداکیا ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ‘‘ میرے پاس تم ہو ’’نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے تھے جس سے میرے پرستاروں کی تعداد میں اضافہ ہو اتھا ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے اوپر ایک کردار کی چھاپ نہیں لگواناچاہتی بلکہ ہر کردار میں منفرد نظر آنا چاہتی ہوں اور یہی کسی اداکار کا اصل امتحان ہوتا ہے ۔




