اہم خبریںکھیل

عامرسلیکٹرزکومتاثرکرےتوٹیم کے دروازے کھلے : وقار یونس

ڈربی ( سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے ایک بار پھر محمدعامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عامر اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کریگا تو قومی ٹیم کیلئے دروزاے عامر کیلئے کھلے ہیں، اگرعامرسلیکٹرز کو متاثر نہیں کریگاتوکیسے کھیلے گا؟ یہ قومی کرکٹ ہے ، کوئی فرنچائز ٹیم نہیں کہ من پسند کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے ، انگلینڈ کی کنڈیشنز کو جانتے ہیں، سخت گرمی سے نکل کرانگلینڈ آکر ایڈجسٹ کرناتھوڑا مشکل ہوتاہے ، ہمارے باؤلرز انگلینڈ میں اچھا کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، باؤلرز سے توقعات زیادہ ہیں،باؤلنگ اٹیک کم بیک کریگا۔ڈربی سے ورچوئل پریس کانفرنس میں باؤلنگ کوچ نے محمد عامر کو بڑا باؤلر قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ وسیم خان سے ملاقات کے بعد عامر کی مرضی ہے کہ وہ کرکٹ کھیلے یا ریٹائرمنٹ لے ، وہ اپنے کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کرے گا تو قومی ٹیم کیلئے دروزاے عامر کے لئے کھلے ہیں۔باؤلنگ کوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انگلش بلے بازوں کیخلاف اچھی حکمت عملی بنائیں گے ۔وقار یونس نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے حال ہی میں یو اے ای میں سپر لیگ کھیلی ہے اور انہیں وہاں پچوں کا اندازہ ہے لہٰذا میں توقع کرتا ہوں کہ فاسٹ باؤلرز اور سپنرز دونوں ہی شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button