اہم خبریںشوبز

اسمانبیل کی ناگہانی موت سے شوبز ستارے اداس ہوگئے

لاہور( لیڈی رپورٹر سے ) ڈرامہ نگار اسمانبیل کی ناگہانی موت نے شوبزستاروں کو اداس کردیا ۔ اعجاز اسلم کا کہنا تھاکہ اسما نے دنیا کو بہت جلدی خیر باد کہہ دیا، وہ بلاشبہ ایک نڈر خاتون تھیں۔عدنان صدیقی، فیصل قریشی، منشا پاشا، فہد مصطفی، فیروز خان ،واسع چودھری ،منشا پاشا و دیگر نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کئے ۔فیروز خان نے کہا کہ اسما کینسر سے تو جنگ ہار گئیں لیکن ان کیلئے یقیناً وہاں ایک بہتر مقام ہوگا۔نادیہ جمیل اسما کی موت کا ذکر کرتے ہوئے روپڑیں ،ان کا کہناتھاکہ کینسر کے خلاف میری جنگ میں اسمامیری طاقت بنی رہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button