اہم خبریںبین الاقوامی
سزائے موت : امریکا میں عملدرآمد پر عارضی پابندی عائد

واشنگٹن : اٹارنی جنرل نے محکمہ انصاف کو سزائے موت پر عمل درآمد کا از سرنو جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیاہ فام لوگوں پر پڑنے والے اس کے اثرات سے پریشان ہیں۔ جن افراد کو سزائے موت سنائی جاتی ہے ، ان کی ایک بڑی تعداد بری کر دی جاتی ہے ، محکمہ انصاف کو یہ یقینی بنانا ہو گا کہ فوجداری نظام انصاف کے تحت ہر شخص کو وہ تمام حقوق ملنے چاہئیں جس کی امریکی آئین میں ضمانت دی گئی ہے ۔



