سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انرجی مکس کا سامنا ہے،عمر ایوب
اسلام آ باد : وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انرجی مکس کا سامنا ہے، ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ صارفین کو بہتر نرخوں پر بجلی میسر آئیگی۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے الیکٹرک چارجنگ سٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کے وڑن کے مطابق ماحولیاتی ا?لودگی پر قابو پالیں گے، پاکستان توانائی کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، پاکستان میں جدید طریقوں پر فیول کی فراہمی کے اقدامات قابل ستائش ہیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن بہترین اسٹریٹجی ثابت ہوئی، کورونا صورتحال کے دوران درکار آلات اور سامان تیار کیا گیا۔