سوڈان کے علاقے دارفور میں تازہ حملوں میں مزید 60 افراد ہلاک

0 28

اقوام متحدہ میں انسانی امور کے روابط سے متعلق ادارے (او سی ایچ اے) سے وابستہ ایک سینیئر اہلکار کا کہنا ہے کہ سوڈان میں دارفور کے مستیری شہر میں مسالت کمیونٹی کو ایک بار پھر سے نشانہ بنایا گيا ہے۔ خبروں کے مطابق تقریباﹰ پانچ سو مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں تقریبا 60 افراد ہلاک اور ساٹھ ہی کے قریب زخمی ہوئے۔ حملہ آوروں نے گھروں کو آک لگا دی اور مقامی بازار کے کچھ حصوں کو لوٹ بھی لیا۔

اقوام متحدہ نے اس سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے، ’’یہ گزشتہ ہفتے کے دوران پیش آنے والے سکیورٹی کے واقعات میں سے ایک تازہ واقعہ ہے، جس میں متعدد دیہات اور مکانات نذر آتش کر دیےگئے، بازاروں اور  دکانوں کو لوٹا گيا اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایاگيا ہے۔‘‘

خرطوم میں ’او سی ایچ اے‘ کے دفتر کے مطابق، ’’دارفور کے مختلف حصوں میں تشدد میں اضافے کے سبب لوگوں کے بڑی تعداد میں بےگھر ہونے کا خدشے کے ساتھ ہی زرعی سیزن کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ اس سے جہاں جانی و مالی  نقصان ہو رہا ہے وہیں ذریعہ معاش کی تباہی سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔‘‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.