سلیکٹیڈ حکمران کے خلاف صف آرا ہیں: غفور حیدری

0 30

اوستہ محمد: جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنماءو سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے بھائی کی ضیا الرحمن کی کراچی میں تعینات پر برسراقتدار پارٹی پروپیگنڈوں پر اتر آئی ہے ، ضیاءالرحمن انتہائی باصلاحیت اور لائق انسان ہونے کے ساتھ ساتھ قابل انجینئر بھی ہے جنہوں نے ملک کے دیگر صوبوں میں بھی خدمات انجام دئےے ہیں ، گزشتہ ادوار میں وہ خوشاب پنجاب میں ڈپٹی کمشنر ، خیبر پشتونخوا میں افغان رفیوجیز کے ڈی جی رے چکے ہیں مگر افسوس سے کہنا پڑرہا ہے مرکز میں برسراقتدار پارٹی مولانا فضل الرحمن اور ان کے خاندان سے ذاتی عناد کی بنیاد پر ضیاءالرحمن کو ان کے آئینی حقوق سے محروم رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہےں اور انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ضیا الرحمن کا تعلق اس عظیم خاندان سے ہیں جنہوں نے عالمی استعمار انگریز سامراج سے آزادی کے حصول کیلئے بڑی طویل میں جنگ میں انکا نام شامل ہے وہاں پاکستان کے بعد پاکستان میں جمہوریت پر شب خون مارنے والے ہر آمر کو چیلنج کرنے والا خاندان کے سربراہ مولانا مفتی محمود رحمہ اللہ ہے جنہوں نے پاکستان میں اسلامی نظام کو لانے کےلئے ان کی جدوجہد پاکستان تاریخ میں درج ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور نظام مصطفی کے قیام کیلئے قومی اتحاد کی تشکیل تو کبھی متحدہ جمہوری محاذ کا قیام عمل میں لایا ، آج اسی خاندان کے چشم و چراغ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن شب خون مارنے والے سلیکٹیڈ حکمران کے خلاف صف آرا ہے انہوں کہا کہ جمعیت علما السلام نے قیام پاکستان سے پہلے اور پاکستان کے بعد ملک میں اسلامی نظام کو لانے کےلئے جو تحریک شروع کی ہے اس پر آج تک قائم ہے ملک میں اسلامی نظام کے مخالفین ہمیشہ کوشش کی اس تحریک کو ختم کریں لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوئے ہے اور نا ہونگے جمعیت علما اسلام کےخلاف ہر دور میں پروپیگنڈے ہوتے رہے ہیں لیکن ہمارے قائد مولانا فضل الرحمن کی ذاتی میں کوئی فرق نہیں ہوسکا ہے ان کے خاندان نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کو اپنے عبادت سمجھا اور اس طرح انکے آنے والی نسلیں بھی اپنے بڑوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.