جنوبی بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر پر توجہ دی جارہی ہے، چیئرمین سی پیک اتھارٹی
کوئٹہ : چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں اس وقت بہتر روابط اور سماجی اقتصادی ترقی کےلئے شاہراہوں کی تعمیر پر توجہ دی جارہی ہے۔گز شتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اس علاقے کی تقدیر بدلنے کےلئے ہوشاب، آواران، خضدار اور آواران بیلا شاہراہ توجہ کا محور ہیں۔