ملک بھر میں 527 غیر قانونی مویشی منڈیوں کو سیل کر دیا گیا

0 41

اسلام آ باد :  وفاقی وزیر اسد عمر زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ عید پر تفریخی مقامات کا رْخ نہ کریں اور عید پر اجتماعات سے گریز کریں،نماز میں سماجی فاصلوں اور دی گئی ہدایات پر عمل سے وَبا پر قابوپایا جا سکتا ہے ، ملک بھر میں 527 غیر قانونی مویشی منڈیوں کو سیل کر دیا گیا ، ایس او پیز کے خلاف پنجاب میں مختلف مقامات پر 13 کاروائیاں کی گئیں,مختلف صوبوں میں مجموعی طور پر 21755 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہو جس میں فورم کو عید الضحیٰ پر مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے عملدرآمد اور خاص کر خلاف ورزیوں کے بارے میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف صوبوں میں حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں،پورے پاکستان میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کو بند کیا گیا، جْرمانے کیے گئے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ فورم میں شاپنگ پلازہ، سبزی منڈیوں اور مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے خلاف ورزیوں کے مشاہدے پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر اسد عمر نے کہا وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہمیں یہ عید سادگی سے منانی چاہیے ،مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا, علامیہ کے مطابق عید پر تفریخی مقامات کا رْخ نہ کریں اور عید پر اجتماعات سے گریز کریں،نماز میں سماجی فاصلوں اور دی گئی ہدایات پر عمل سے وَبا پر قابوپایا جا سکتا ہے ، اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں 527 غیر قانونی مویشی منڈیوں کو سیل کر دیا گیا ،پنجاب میں 2699 خیبر پختونخواہ میں 255 اور اسلام آباد میں تین منڈیاں شامل, ایس او پیز کے خلاف پنجاب میں مختلف مقامات پر 13 کاروائیاں کی گئیں,مختلف صوبوں میں مجموعی طور پر 21755 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.