احسان مانی قومی ٹیسٹ ٹیم کی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر فکرمند
لاہور: جن کا کہنا ہے کہ طویل فارمیٹ میں قومی ٹیم کی صورتحال کچھ زیادہ بہتر نہیں لہٰذا وہ چاہتے ہیں کہ کچھ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آکر فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے پاکستانی پلیئرز کے کھیل میں بہتری پیدا ہوگی لیکن یہ سب راتوں رات ممکن نہیں لہٰذا اس پہلو پر کام کرتے ہوئے وہ ملکی فرسٹ کلاس کرکٹ کو بلند مقام تک لے جانے کی کوشش کرتے رہیں گے ۔