کلبھوشن کی سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمدشروع

0 28

اسلام آباد: بھارتی دہشتگردکلبھوشن یادیو کی سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمدشروع ہو گیا، حکومت نے فیئرٹرائل کاتقاضا پورا کرنے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے حال ہی میں جاری کئے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی، وزارت قانون و انصاف نے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قومی مفاد میں عدالت بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کی جانب سے قانونی نمائندہ مقرر کرے ،عدالت حکم دے تاکہ آئی سی جے کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.