افغانستان،سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ا ضافہ، 13اہلکار جاں بحق، 10زخمی

0 32

کابل: افغانستان میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے صوبہ قندوز میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے شب خون مارا جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں طالبان کا بھی جانی نقصان ہوا تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔افغان خبر رساں اداروں کے مطابق صوبے قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے میں 13 اہلکار ہلاک جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔صوبے قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 9 پولیس اہلکار جب کہ 4 فوجی شامل ہیں۔افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان نے صوبے قندوز میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر رات ایک بجے حملہ کیا تھا جس کے بعد علاقے میں مزید فورسز کے دستوں کو طلب کرلیا گیا، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں طالبان کا بھی جانی نقصان ہوا تاہم اس حوالے سے سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.