امریکی دارالحکومت میں فائرنگ، 1 شہری ہلاک،8زخمی

0 34

واشنگٹن : پولیس نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے واقعہ میں کم از کم 1 شخص ہلاک جبکہ 8زخمی ہوگئے ہیں۔ڈی سی پولیس کے سربراہ پیٹر نیوشام نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ فائرنگ کے واقعات ضلع کے شمال مشرقی علاقہ کے اسپرنگ روڈ اور 14ویں گلی میں پیش آئے، انہوں نے مزید کہا کہ 3 افراد جن میں سے 2 نے بڑی بندوقوں اور 1 نے پستول کے ساتھ لوگوں کے گروہ پر فائرنگ کردی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ہدف والا حملہ تھا۔نیوشام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 8مردوں اور1 عورت سمیت مجموعی طور پر 9افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ان میں سے 1 زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ 2کی حالت تشویشناک ہے، باقی تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈی سی محکمہ پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وقوعہ پر تحقیقات کی واشنگٹن پو سٹ کے مطابق واشنگٹن میں یکم جولائی سے پر تشدد واقعات میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور نیوشام نے کہا کہ ہم مجرمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.