وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے سے متعلق حکومتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی

0 25

اسلام آباد : وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے سے متعلق حکومتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید موثراور جامع حکمت عملی کے لئے روڈ میپ پرمبنی پلان طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی ہائوسنگ تعمیرات کااجلاس ہوا، جس میں 13رکنی نیشنل کورآرڈینشن کمیٹی نے شرکت کی جبکہ معاشی ماہرین ، گورنراسٹیٹ بینک اورصوبوں کیاعلی حکام کی بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں کم لاگت والے گھروں سے متعلق رابطہ کاری اورسہولت کاری پر غور کیا گیا اور ہائوسنگ کے جاری منصوبوں میں پیشرفت پروزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے سے متعلق حکومتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید موثراور جامع حکمت عملی کے لئے روڈ میپ پرمبنی پلان طلب کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.