وزیراعظم نے ٹڈی دل کنٹرول کیلئے نیشنل ایکشن پلان فیز ٹو کی اصولی منظوری دے دی
اسلام آ باد: وزیراعظم عمران خان نے ٹڈی دل کنٹرول کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے فیزٹو کی منظوری دیدی اور متاثرہ کسانوں کو بھی ایک پیکیج کے ذریعے معاوضہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کوویڈ19 کے ساتھ ٹڈی دل حملہ بھی پاکستان کے لئے بڑا چیلنج ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا ، جہاں وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا،معاونین خصوصی اور عسکری حکام شریک ہوئے جبکہ پنجاب، سندھ، کے پی وزرائیاعلیٰ اور چیف سیکریٹری بلوچستان نے ویڈیولنک پر شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کونیشنل لوکسٹ کنٹرول ایکشن پلان فیز ون مکمل ہونیسے آگاہ کیاگیااور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، ٹڈی دل کنٹرول کے فیز 1 کے لیے نیشنل ایکشن پلان مکمل ہوچکا ہے۔وزیراعظم کو قومی، صوبائی اور اضلاعی سطح پر نگرانی و کوآرڈینیشن پر بھی بریفنگ دی گئی اور قومی وسائل متحرک کرنے سمیت آگاہی مہم سے بارے بھی آگاہ کیا گیا، بریفنگ میں بتایا کہ ٹڈی دل کی نقل و حرکت ، اقوام متحدہ ، دیگر ممالک سے رابطے میں ہیں، جس پر وزیراعظم نے تکنیکی معاونت پر چین، جاپان، برطانیہ کی حکومتوں کی تعریف کی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ افریقہ سے ایران کے راستے ،بھارت سے ٹڈیوں کے داخلے کا امکان ہے، ٹڈی دل کی متوقع آمد کیلئیضروری اقدامات موجود ہیں۔وزیراعظم نے ٹڈی دل کنٹرول کیلئینیشنل ایکشن پلان کیفیزٹوکی منظوری دیدی اور فیصلہ کیا کہ متاثرہ کسانوں کو بھی ایک پیکیج کے ذریعیمعاوضہ دیا جائے گا۔وزیراعظم نیٹڈی کے حملے کو قابو کرنے پر پاک فوج، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کوسراہتے ہوئے کہا کوویڈ19 کے ساتھ ٹڈی دل حملہ بھی پاکستان کے لئے بڑا چیلنج ہے، غذائی تحفظ کی خاطرحکومت ٹڈی دل پرقابوپانیکی ہرکوشش کرے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی، صوبائی حکومتوں،تنظیموں کیمربوط قومی ردعمل کی ضرورت ہے، متوقع ٹڈی دل حملیسیفصلوں کی پیداوار متاثر نہ ہو۔