کورونا سے زیادہ بھوک کا خطرہ، وزیراعظم کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی

0 34

اسلام آ باد:  عالمی ادارہ آکسفیوم نے وزیراعظم عمران خان کے مؤقف کو تسلیم کرلیا اوروبا کے دوران بھوک سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری کر دی، تاہم عمران خان کے بر وقت اقدامات سے پاکستان کانام متاثرہ فہرست میں نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مؤقف کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی مل گئی ، وزیراعظم نے کورونا کے آغاز پر ہی دنیا کو بھوک اور بیروزگاری کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔ عالمی ادارہ آکسفیوم نے خدشہ ظاہر کیا کہ کوروناصورتحال میں لوگ بھوک سیزیادہ مرسکتے ہیں اور وبا کے دوران بھوک سے متاثرہ ممالک کی فہرست جاری کر دی، جس میں بھارت ‘‘ایمرجنگ ہنگرہاٹ اسپاٹ’’ کے طور پر فہرست میں شامل تاہم وزیراعظم کے بر وقت اقدامات سے پاکستان کانام متاثرہ فہرست میں نہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے عالمی ادارے کی ریسرچ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیراعظم وہ پہلے شخص تھیجنہوں نیواضح اور دو ٹوک مؤقف اپنایا ، وزیراعظم نے پہلے دن ہی کہا تھا لوگوں کو وبا کیساتھ بھوک سے بچانا ہے۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ آکسفیوم مطالعے کے مطابق پاکستان کو بدترین بھوک کے بحران سے بچالیا گیا، بروقت بہترین حکمت عملی پرہم وزیراعظم کے شکر گزار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.