وزیر سائنس فواد چوہدری سے مصر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

0 38

اسلام آباد :  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے مصر کے سفیر طارق داروگ نے ملاقات کی ، دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مصری سفیر کو وزارت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے مصری طلبہ کو سکالرشپ کی پیشکش بھی کی اس کے علاوہ انہوں نے کووڈ 19 کے حوالے سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کاوشوں کے بارے بھی مصری سفیر کو آگاہ کیا۔مصری سفیر طارق داروگ نے وزارت سائنس اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کاوشوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مصر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پا کستان کے تعاون کا خواہاں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.