خیبر پختونخواہ میں اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار، صبح 7 سے 4 بجے تک 3 شفٹوں میں کلاسز ہونگی

0 34

پشاور: خیبر پختونخواہ حکومت نے اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر لیے، اسکولوں میں صبح 7 سے 4 بجے تک 3 شفٹوں میں کلاسز لی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر لیے۔ پرائمری، مڈل، میٹرک اور انٹر کلاسز کے لیے ہفتہ وار شیڈول مرتب کرلیا گیا۔حکومت کو دن کے مختلف اوقات میں کلاسز لینے کی تجویز دی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ صبح 7 سے 4 بجے تک 3 شفٹوں میں کلاسز لی جائیں۔اسکولوں میں صاف پانی، جراثیم کش اسپرے اور سینی ٹائزر کو لازمی قرار دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.