کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی، عمران خان

0 31

اسلام آ باد : زیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی،لاک ڈاؤن ہوتے ہی مزدور طبقہ بیروزگار ہوگیا۔ حتمی طور پر یہ کوئی نہیں کہ سکتا کہ معیشت کب سنبھلے گی۔وزیراعظم عمران خان نے عالمی لیبر فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کچھ ممالک میں کم ہونے کے بعد دوبارہ بڑھا۔ پوری دنیا میں مزدوروں کیلئے مشکل وقت ہے۔ ہمارے پاس محنت کش طبقے کا ریکارڈ نہیں۔ مزدور طبقے کی فیملیوں کا دارومدار ان کی آمدن پر ہے۔ ہم نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کورونا کے زیادہ پھیلاؤ کو روکا۔وزیراعظم نے کہا وبا سے بچنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔ بھارت میں کرفیو سے مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہوا، کسی کو علم نہیں وبا سے متاثر معیشت کب بحال ہوگی ؟ لاک ڈاؤن میں غریبوں کیلئے خوراک کی ضروریات پورا کرنا مشکل ہوگیا۔ مزدور طبقے کی مشکلات دیکھتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ ہم نے چھوٹے طبقے کیلئے احساس پروگرام شروع کیا۔ دیگر ممالک کو اپنے اقدامات سے آگاہ رکھیں گے آئیڈیاز کے تبادلوں سے بہت مدد ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.