پاکستان میں تعلیمی ادارے ستمبرکے پہلے ہفتے میں کھلیں گے

0 28

اسلام آباد:  وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ستمبرکے پہلے ہفتے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے پر اتفاق ہوگیا ، تاہم حتمی منظوری (آج) این سی او سی سے لی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ویڈیولنک پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی ، اجلاس میں تجویز دی گئی کہ یکم ستمبر سیپہلے اسکول نہ کھولیجائیں اور گست کے آخری ہفتے حتمی فیصلے کیلئے اجلاس بلایا جائے۔ اجلاس میں وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے مطالبہ کیا کہ نجی اسکولزشد?د مالی بحران کا شکار ہیں ، اسکولوں کو بلا سود قرضے د ئے جائئیں، جس پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سعیدغنی کو یقین دہانی کرائی کے اس حوالے سے ضرور وزیراعظم سے بات کروں گا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو ستمبرکے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کیساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے تجویز پر اتفاق کیا، تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کیساتھ امتحانات لینے کی بھی اجازت ہوگی، تاہم تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کورونا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق حتمی منظوری کل این سی او سی سے لی جائے گی جبکہ ستمبر سے قبل 2 بار بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.