جغرافیائی تنوع کو بڑھانا اور نئی منڈیوں تک رسائی ہماری اسٹریٹجک تجارتی پالیسی کا اہم جز ہے، مشیر تجارت

0 27

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا ہے کہ جغرافیائی تنوع کو بڑھانا اور نئی منڈیوں تک رسائی ہماری اسٹریٹجک تجارتی پالیسی کا اہم جز ہے، اس سلسلے میں ڈی جی خان سیمنٹ کو فلپائن میں برآمدی آرڈر ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں، مزید مارکیٹوں تک رسائی سے ہی مارکیٹ شئیر میں اضافہ ہو گا۔ بدھ کو مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہاکہ جغرافیائی تنوع کو بڑھانا اور نئی منڈیوں تک رسائی ہماری اسٹریٹجک تجارتی پالیسی کا اہم جز ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی خان سیمنٹ کو فلپائن میں برآمدی آرڈر ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ دیگر برآمد کنندگان اسی طرح دنیا بھر میں اپنی رسائی بڑھانے پر زور دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.